حسن خیل میں ڈی جی سکلز پروگرام کے حوالے سے تقریب

حسن خیل میں ڈی جی سکلز پروگرام کے حوالے سے تقریب
کیپشن: حسن خیل میں ڈی جی سکلز پروگرام کے حوالے سے تقریب

پبلک نیوز: حسن خیل میں ڈی جی سکلز پروگرام کے دوسرے بیچ کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق پروگرام کے تحت کل 280 جوانوں اور خواتین نے آن لائن سکلز جیسے فری لانسنگ ، آٹوکیڈ اور گرافِکس ڈیزائن وغیرہ میں تربیت مکمل کی۔ اب تک اس پروگرام سے 532 جوان اور خواتین مستفید ہو چکے ہیں۔ اگلے بیچ کیلئے پاک فوج کی جانب سے رجسٹریشن جاری ہے۔

یہ پروگرام 300 افراد کے لئے آن لائن سکلز کی مدد سے رزق حلال کا ذریعہ بن چکا ہے۔ علاقے کے مشران  خصوصاً نوجوانوں نے ڈی جی سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپنی استعداد کار بڑھانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News