(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ عوام نے 24 نومبر کی پی ٹی آئی کی کال مسترد کردی ہے، سندھ سے کوئی رضاکارانہ طور پر اس احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، ان کا ایجنڈا ون پوائنٹ ہے کہ انہیں جیل سے نکالا جائے، کے پی حکومت سرکاری وسائل احتجاج کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
پی پی رہنما شرجیل میمن نے نوجوانوں کیلئے ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس روزگارکے لیے کچھ پیسے بینک اور کچھ پیسے سندھ حکومت دے گی، نوجوان کچھ پیسے دے کر ٹیکسی کا مالک بن جائے گا۔