مکیش امبانی پر حملے کی سازش، پولیس آفیسر گرفتار

مکیش امبانی پر حملے کی سازش، پولیس آفیسر گرفتار

ویب ڈیسک: بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کھڑی کرنے کے الزام میں ایک پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے( نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے میکش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں پولیس آفیسر سچن ویزے کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسر کو سارے معاملے میں مشکوک کردار کا حامل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مکیش امبانی کے گھر کے باہر سے دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی گاڑی ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی تھی۔ معاملہ اس وقت مزید گھمبیر ہوا جب گاڑی کے مالک ہیرن کو تلاش کرنے پر اس کی لاش ملی تھی۔ بعدازاں پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گاڑی کا مالک گرفتار پولیس آفیسر کے ساتھ رابطے میں تھا۔ یاد رہے کہ گرفتار پولیس آفیسر سچن ویزے مکیش امبانی کیس میں تفتیشی آفیسر بھی تھا۔

سچن ویزے نے پولیس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے میں ملوث کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سچن ویزے پر 2004 میں ایک شخص کو پولیس حراست میں قتل کرنے کا الزام بھی ہے جس کی وجہ سے وہ 16 سال تک ملازمت سے معطل رہے تاہم انہیں کورونا لاک ڈاون کے دوران دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کو گزشتہ کئی ماہ سے دہشتگروں کی جانب دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔