’’صوبائی وزرا عوامی خدمت کیلئے دفاتر سے نکلیں ‘‘

’’صوبائی وزرا عوامی خدمت کیلئے دفاتر سے نکلیں ‘‘
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے عوامی مقامات اور دیگر سرکاری اداروں کے دوروں پر نکلیں اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی وزرا کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے عوامی مقامات اور دیگر سرکاری اداروں کے دوروں کی ہدایت جاری کر دی ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام وزرا اور معاون خصوصی بازاروں میں قیمتوں کو چیک کریں گے ٗہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیں ٗ متعلقہ شہروں میں صفائی اور پولیس سٹیشنوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کابینہ کے تمام اراکان اپنے اپنے اضلاع میں کھلی کچہری کا انعقاد اور اراضی ریکارڈ سینٹرز کا معائنہ بھی کریں گے ٗوزیر اعلی پنجاب کے حکم پر کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ٗ تمام وزرا مہینہ میں ایک بار ضرور متعلقہ ضلع کا دورہ کریں ٗرمضان کے دنوں میں ہفتہ وار ہر صورت دورے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News