’’عالمی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں ‘‘

’’عالمی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں ‘‘
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی تعریف عالمی طور پر کی جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی تعریف میں جاری کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’’پاکستان تحریک انصاف کی ماحول دوست پالیسیوں کو عالمی طور پر سراہا جا رہا ہے خاص طور پر کووڈ19 وبا کے دوران ہمارا گرین ریکوری پروگرام اور ہمارا ماحولیاتی ایکشن پلان‘‘۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1370978114415833090ورلڈ اکنامک فورم کی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تین طریقوں سے پاکستان اپنا ماحولیاتی مستقبل یقینی بنا رہا ہے ٗ پاکستان 2030 تک اپنے انرجی حاصل کرنے کے 60 فیصد ذرائع کو دوسرے طریقوں میں تبدیل کرنے والا ہے ٗ کوئلہ سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبے منسوخ کئے جا رہے ہیں اور ان کی جگہ ہائیڈرو پاور کو ا ستعمال کیا جائیگا ۔پاکستان کے اس منصوبہ کے تحت 85 ہزار سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہونگی جو ماحولیاتی شعبے میں ہونگی ٗ 5 ہزار نوجوانوں کو ماحولیات کے محافظ کی نوکریاں ملیں گی ٗ جبکہ پاکستان کو سرسبز بنانے میں سرمایہ کاری کی جائیگی ۔

Watch Live Public News