سینیٹ  ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی 4، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی 1،1 نشست پر کامیاب

سینیٹ  ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی 4، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی 1،1 نشست پر کامیاب

(ویب ڈیسک ) سینیٹ ضمنی  انتخابات میں   پیپلزپارٹیمسلم لیگ ن ، جے یو آئی 1،1 نشست پر کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

سندھ  سے پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ  اور اسلم ابڑو سینیٹر منتخب ہوگئے،سیف اللہ دھاریجو  کو 58 ووٹ ملے جبکہ اسلم ابڑو کو 57 کو ملے۔

بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے عبدالقدوس بزنجو ،ن لیگ کے دوستین ڈومکی ،جمعیت علماء اسلام کے عبدالشکور غیبزئی منتخب ہوگئے۔   پیپلزپارٹی کے قدوس بزنجو 23 ووٹ حاصل  کر کے سینیٹر منتخب ہوئے ،  دوستین ڈومکی 17 ووٹ  جبکہ  عبدالشکور غیبزئی نے 16 ووٹ حاصل کئے۔

Watch Live Public News