ایف آئی اے کا  پی سی بی  میں ٹکٹوں کی فروخت میں  بے ضابطگیوں پر تحقیقا ت کا آغاز

ایف آئی اے کا  پی سی بی  میں ٹکٹوں کی فروخت میں  بے ضابطگیوں پر تحقیقا ت کا آغاز

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ایف آئی  اےنے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  میں ٹکٹوں کے اجراء پر ایف آئی اے  نے  کارروائی شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف ائی اے نے  انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے ٹکٹوں پر تحقیقات کا آغاز  کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   ایف آئی نے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کیا۔   ایف آئی اے کو پی سی بی میں ٹکٹوں کے اجراء ، فروخت اور ادائیگیوں پر شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  ٹکٹوں کے معاملے پر پی سی بی کی خاتون ملازم سے ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔   پی سی بی کی خاتون ملازم سے تحقیقات جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق   ٹکٹوں کی فروخت پر ٹکٹ بیچنے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کی بھی چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایف آئی اے کنٹریکٹرز کے حوالے سے مختلف شکایات کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ایف آئی اے نے پی سی بی سے ٹکٹوں کے متعلق رکارڈ طلب کر لیا ہے۔