اسلام آباد پولیس نے تمام فری سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا

اسلام آباد پولیس نے تمام فری سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا

(ویب ڈیسک )   اسلام آباد پولیس نے  تمام فری  سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا ۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے شہریوں پر فیسوں کا اطلاق کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے ہزار روپے، پولیس جنرل ویری فکیشن کیلئے ہزار روپے اور  فارنر رجسٹریشن سرٹیفیکٹ پر بھی ہزار روپے فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  موٹر سائیکل ہزار روپے اور کار ویری فیکشن سرٹیفکیٹس پر 1500، موٹر کار ویری فیکشن سرٹیفکیٹس (فارنزک) کیلئے 3500روپے کی فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔