میانوالی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر گھر کا سارا سامان تہس نہس کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پھوپھو زاد احمد نیازی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، پولیس نے چھاپہ احمد نیازی کے میانوالی گھر میں مارا ۔ پولیس کے چھاپے میں احمد نیازی گرفتاری سے بچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر گھر کا سارا سامان تہس نہس کردیا ۔ احمد نیازی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکورٹی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران پولیس نے احمد نیازی کے ہمسایہ میں موجود سولہ سالہ بچے روحان کو حراست میں لے لیا، سولہ سالہ بچہ روحان اپنی چھت سے پولیس چھاپے کے دوران موبائل فوٹیج بنا رہا تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں روحان کو اپنے والدین سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔