تھرپارکرمیں پاکستان آرمی کا فری میڈیکل کیمپ ، متعدد افراد کا چیک اپ

کیپشن: تھرپارکرمیں پاکستان آرمی کا فری میڈیکل کیمپ ، متعدد افراد کا چیک اپ

پبلک نیوز: تھرپارکر کے رائے چند ہائر سیکنڈری سکول چیلھار میں پاکستان آرمی کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کو میڈیکل کیمپ میں علاج کے ساتھ دوائیاں بھی فراہم کی گئیں، میڈیکل کیمپ میں مختلف لیب ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود تھی، میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی مائنر سرجریز بھی کی گئی، میڈیکل کیمپ میں رہائشیوں میں راشن اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

پاکستان آرمی کے مفت میڈیکل کیمپ میں 1363مریضوں نے علاج کروایا،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے رہائشیوں میں آگاہی بھی فراہم کی، میڈیکل کیمپ میں ملیریا، شوگر، بلیڈ پریشر اور میدے کے امراض کا مفت علاج کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے پاکستان آرمی کے اس عمل کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News