ضلع قصور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ضلع قصور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: ضلع قصور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پبلک نیوز: ضلع قصورکی تحصیل چونیاں میں الہ آباد کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق میڈیکل کیمپ میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا،مختلف امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور گائنکالوجسٹ بھی کیمپ میں مصروف عمل رہے۔ 1500 سے زائد مریضوں بشمول خواتین اور بچوں کا مفت طبی معائنہ، متعدد ٹیسٹس اور علاج کا بندوبست کیا گیا۔

ٹیسٹس میں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے شامل تھے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نےحفظانِ صحت سمیت ملیریا،ڈینگی سےبچاؤ اورعلاج کےحوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔

عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دور دراز کےعلاقوں کےنادارلوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی کی غرض سےپاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News