میڈیکل کالجز میں طلباء کی رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد اضافہ

میڈیکل کالجز میں طلباء کی رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد اضافہ
کیپشن: میڈیکل کالجز میں طلباء کی رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طلباء کیلئے نئی مشکل پیدا کردی ہے۔ ایم ڈی کیٹ کی انٹری فیس میں اضآفے کے بعد ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والے طلبا کی رجسٹریشن فیس بھی  بڑھا دی۔

پرائیوٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالج میں داخلہ لینے والے طلبا کی رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ:

نجی میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا کی رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔ نجی میڈیکل کالج کے طالبعلم پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کے لیے فیس 10 ہزار سے 15 ہزار کر دی گئی۔ جبکہ سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طالبعلم 7 ہزار روپے جمع کراوئیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے فیس میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

Watch Live Public News