پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کیلئےعمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دیدی

پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کیلئےعمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دیدی

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی۔

پنجاب حکومت نے مقابلہ کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بڑی رعایت دے دی۔ پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔اب پی ایم ایس کے امتحان میں زیادہ سے زیادہ عمر 32 سال تک امیدوار حصہ لے سکے گا۔

سیکرٹری ریگولیشن نے عمر میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رعایت 2026 اور 2027 کے پی ایم ایس امتحانات  کے لیے دی گئی،امیدوار دو سال کی عمر میں رعایت صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکے گا،رعائت کا اطلاق 1 جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رعائت کا اطلاق سال 2026 -27 میں ہونے والی پی ایم ایس (BS-17) بھرتی پر ہوگا،یہ عمر کی رعایت صرف پی ایم ایس (BS-17) کے لیے ہے، ہر سرکاری ملازمت کے لیے نہیں۔

Watch Live Public News