ویب ڈیسک: شادی میں دلہن کے مہمانوں سے عجیب و غریب مطالبات رکھنے کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کوئی دلہن کو کنجوس کہہ رہا ہے تو کوئی مجبور۔ ہوا کچھ یوں کہ دلہن نے شادی کے شرکاء سے تقریباً ساڑھے سترہ ہزار روپے بطور تحفہ دینے کو کہا تھا، تاکہ شادی کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔ شادی میں لوگ اکثر دلہا اور دلہن کے لیے اپنی پسند کا تحفہ لے جاتے ہیں لیکن ہم جس شادی کی بات کرنے جارہے ہیں اس میں ہر مہمان سے ایک مقررہ رقم وصول کی گئی اور اس رقم کا مطالبہ دلہن نے کیا. دراصل دلہن کا کہنا تھا کہ اس کے پاس شادی کے اخراجات اٹھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اس لیے ہر مہمان کو 99 ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے سترہ ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ دلہن کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس بارے میں دلہن کی دوست نے Reddit پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ دلہن نے اپنی شادی کے لیے مہمانوں سے99 ڈالر فی کس مانگے۔ جوڑے نے کہا کہ وہ دونوں استقبالیہ کا خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ دونوں کا یہ مطالبہ لوگوں نے مان لیا اور شادی میں پہنچنے والا ہر شخص اپنے ساتھ مقررہ رقم لے کر آیا۔ ایک Reddit صارف نے بتایا کہ دعوت نامے پر دلہن نے کہا کہ ہم کھانا برداشت کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے فی شخص کھانے کی پلیٹ 99 امریکی ڈالر (17500 روپے) ہوگی۔ دلہن کی دوست نے مزید کہا کہ شادی ان کے گھر سے بہت دور تھی اور وہاں تک پہنچنے کے لیے ہمیں تقریباً چار گھنٹے ڈرائیو کرنا پڑی۔ ایسے میں شادی میں شرکت پر ہی کافی خرچہ ہوا اور اسے اوپر سے17500 روپے بطور تحفہ دینے تھے۔ شادی کے مقام پر ایک ڈبہ رکھا گیا تھا جس پر مہمانوں سے پیسےڈالنے کی اپیل لکھی گئی تھی۔ باکس پر لکھا تھا، 'مہمان جوڑے کی شادی، بہتر مستقبل اور نئے گھر کے لیے رقم اس ڈبے میں ڈال سکتے ہیں. اس پوسٹ پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، 'میں کبھی بھی ایسی شادی کے استقبالیہ میں نہیں جاؤں گا، چاہے وہ اس کے گھر کے قریب ہی کیوں نہ ہو'۔ اسی دوران ایک اور صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ جوڑے کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ جبکہ ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ شاید انہیں واقعی پیسوں کی ضرورت ہے۔