آئی سی سی کی جانب سے ٹی20ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹی20ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں ، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز ،جوز بٹلر، مارک ووڈ اور سیم کرن، بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔ نیوزی لینڈکےگلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا نےاسکواڈمیں جگہ بنالی،جنوبی افریقاکےفاسٹ باؤلر اینرک نوکیا بھی ٹیم کاحصہ ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔