اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں آج چاند نظر نہیں آیا جس کے مطابق اب یکم جمادی الاول 16 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ جمادی الاول 1445ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ممبران سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے موجود تھے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا، اس پر وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔