پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14 اکتوبر 2021
جب تک ہماری معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا عمل چلتا رہے گا، سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں عمران خان صورتحال کیا اپنے سیاستدان بھی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں، اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی آصف زرداری کےخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا نیب ریفرنس، احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر کی بریت کی درخواست مسترد کردی، آصف علی زرداری نے فردجرم عائد کرنے کی بجائےبریت کی درخواست دائر کی تھی امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی شہبازشریف اور مریم نواز سے ملاقات، دو طرفہ امور، ملکی وغیرملکی معاملات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امریکی ناظم الامور کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا پنجاب میں سی ایم انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن سنٹر قائم، پنجاب میں زیرو این اوسی کی پالیسی لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا افتتاحی تقریب سے خطاب تین سالوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ اور آفس کی تزئین وآرائش پر کتنا خرچہ آیا؟ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات کےلئے پنجاب انفارمیشن کمشنر کو درخواست جمع کرادی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔