احتجاج میں شامل 82 ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش 

احتجاج میں شامل 82 ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش 
کیپشن: احتجاج میں شامل 82 ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش 

ویب ڈیسک: احتجاج میں شریک خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ملازمین کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 906 میں گرفتار 82 ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ پولیس نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزمان کو پیش کیا۔ گرفتار ملزمان میں ایم پی ایز کے گن مین بھی شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیاں، ایمبولینسیں، واٹر باؤزر قبضے میں لئے تھے۔ پولیس نے گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے خفیہ خانوں سے بھاری اسلحہ ایس ایم جیز، پسٹلز معہ ایمونیشن  برآمد کرلیا۔ پولیس نے گیس ماسک، ہاکیاں، غلیلیں، بنٹے، راڈ، کیل لگے ڈنڈے بھی برآمد کرلئے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ واٹرباؤزر کے پانی میں سرخ مرچیں ملائی گئی تھیں۔ یہ تمام اسلحہ، کیل نما ڈنڈے، راڈ، مرچیں ملا پانی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے خلاف استعمال ہونا تھے۔ گرفتار 82 افراد سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج میں شامل تھے۔

Watch Live Public News