پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،14ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،14ستمبر 2021
پاکستان بھر میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا ، این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل ویکسین لگوانے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایات۔ حکومت کا اس بار پھر دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس، فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی33نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ، سپہ سالار کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی معاملات پر بریفنگ، آرمی چیف نے فوج، سندھ رینجرز، پولیس، خفیہ اداروں، اے این ایف اور ایف ایس ایف کے شہدا کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ جب تک طالبان خواتین کو حقوق اور افغانستان سے جانے کے خواہشمندوں کو اجازت نہیں دیتے پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے، امریکا کا مطالبہ، امریکی وزیر خارجہ نے اراکین کانگریس کے سوالوں کے جواب دیے۔ کہا پاکستان نے امریکا سے تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا، مستقبل کے تعلقات کا جائزہ آئندہ ہفتوں میں لیا جائے گا۔ افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کہتے ہیں اڈے نہ دینے اور جنگ کا حصہ نہ بننے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں، عمران خان نے جرات مندانہ فیصلے کیے، بھارت بھی کچھ سیکھے۔۔ کہا افغانستان کے خلاف ایک اورسازش کی جارہی ہے، پنجشیرمیں اب بھی بہت سے ممالک شرارت کر ‏رہے ہیں۔

Watch Live Public News