قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ کرانے کا اعلان

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی 8 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہو گا، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب کا ضمنی انتخاب بھی 16 اکتوبر کو ہو گا. این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کا ضمنی انتخاب بھی 16 اکتوبر کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا، 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن بھی 16 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 9 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے پولنگ شیڈول میں تبدیلی متوقع عید میلاد النبی کے باعث کی گئی. ‏لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تین صوبائی اور 1 قومی اسمبلی کی نشست پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی جبکہ این اے 157 ملتان،پی پی139،پی پی 209 خانیوال،پی پی 241 میں اب پولنگ نو اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو ہوگی. الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کےتمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی، حیدر آباد ڈویژن میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد ہوگا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔