کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، مزید 118 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، مزید 118 افراد موت کے منہ میں چلے گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کوروناسےمزید 118افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ مزید 5,395افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 77,294 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں آج تک کورونا کے 6 لاکھ46زار 652مریض صحتیاب ہو ئے ہیں ٗ 7,39,818مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں جبکہ تاحال 15,872 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں ٗ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں64,685ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News