پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،15 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،15 اپریل 2021

وزیر اعظم عمران خان کل سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان کل سندھ کےلئے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے . وزیر اعظم سکھر میں احساس کفالت پروگرام کی سائیٹ کا دررہ بھی کریں گے . وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں شریک ہوں گے

بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کی سکالرشپس کا معاملہ ، جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کی سکالرشپس کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھالیا . سینیٹر کامران مرتضی نے سینٹ میں طلبہ کا کوٹہ بحال کرنے کی قرارداد جمع کروادی.حکومت کو چاہیئے کے پی ایم سی میں سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کی سکالر شپ کا کوٹہ بحال کیاجائے ، قرارداد

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مولانا عبدالطیف شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار، مولانا فضل الرحمان کی مولانا عبدالطیف شاہ کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت .مولانا سید عبدالطیف شاہ ایک بزرگ عالم دین اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، مولانا فضل الرحمان

موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حادثات میں 44 فی صد کمی۔ بہترین حکمت عملی کے تحت قانون کے نفاز میں 53 فی صد اضافی ہوا۔ آئی جی موٹروے پولیس کی نئی حکمت عملی متاثر کن رہی۔ آئی جی اور تمام افسران کی گاڑیاں چھٹی کے دن موٹروے اور قومی شاہراہوں پر گشت کرتی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس

وزارت داخلہ سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کلعدم قرار دے دیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔