اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کل سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کل سندھ کے لیے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کل سندھ کے دورہ کے دوران سکھر میں احساس کفالت پروگرام کی سائیٹ کا دررہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
سندھ میں گزارے جانے والے دن کے دوران وزیر اعظم کل کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور ارکان اسمبلی ملاقاتیں بھی کریں گے۔