نوجوان لڑکیوں سے شادیاں، عامر لیاقت نے وجہ بتا دی

نوجوان لڑکیوں سے شادیاں، عامر لیاقت نے وجہ بتا دی
کراچی: (ویب ڈیسک) مشہور اینکر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان کیساتھ شادی کرتا ہوں۔ عامر لیاقت حسین نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک سٹوری میں لکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیک ہائوس، لمز اور آئی بی اے کی بہت سی لڑکیاں مجھ سے شادی کی خواہش مند ہیں کیونکہ ان کو ایک حلال مرد کی آرزو ہے۔ اپنی انسٹا سٹوری میں عامر لیاقت نے لکھا کہ سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹک ٹاک کے اس موجودہ دور میں وہ چاہتے ہیں کہ لڑکیاں گناہوں سے بچیں، اس لئے وہ ان کیساتھ شادی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ چونکہ میں ایک اسلامی سکالر ہوں اس لئے یہ میرا فرض ہے کہ میں معاشرے میں حلال رشتے کی ترویج کروں۔ یہ بات ذہن میں رہے عامر لیاقت نے حال ہی میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی ٹاک ٹاک سٹار دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ دونوں کی عمروں کے درمیان 31 سال کا فرق ہے۔ گذشتہ دنوں یہ خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی تھیں کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو بھی طلاق دیدی ہے تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اس کی تردید کی تھی۔ عامر لیاقت لگتا ہے کہ اب چوتھی شادی نہیں کریں گے کیونکہ وہ بار بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ یہ میری آخری شادی ہے۔ میری عمر اب گزرتی جا رہی ہے۔ میں اب اور شادی نہیں کروں گا۔ تاہم یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ عامر لیاقت اپنی بات کے کتنے پکے ہیں۔ کیونکہ اب تو انہوں نے نوجوان لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجوہات تک بتانا شروع کر دی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔