پبلک نیوز: پبلک نیوز کی خبر پر ایکشن، غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو پی سی بی کمیٹیز سے ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز کی خبر پر ایکشن سے قبل کرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی پی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود تھی۔ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کرنے کے بعد پی سی بی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں۔
پی سی بی کی کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ذکاء اشرف کے دور میں بنائی گئی تھی۔
ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق تھے جنید ضیا ممبر اورعثمان تسلیم سیکریٹری تھے۔ محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر ٹیکنیکل کمیٹی سےالگ ہوگئے تھے۔
ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈ کپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا۔ مصباح الحق بھی بعد میں کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ ذکاء اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی ٹیکنیکل کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔