پی سی بی الیکشن کمیشن تحلیل، سکروٹنی کمیٹی چئیرمین سمیت فارغ

mohsin naqvi
کیپشن: mohsin naqvi
سورس: google

 ویب ڈیسک : پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی اور چیئرمین سکروٹنی کمیٹی سمیت 13 اہم عہدیداران کو فارغ کر دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان  کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کنٹریکٹ ختم ہونے والوں میں 3 ڈپٹی کمشنر، 3 اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا اور سکروٹنی کمیٹی کے 5 ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News