یہ تو ابھی صرف ٹریلر ہے، سلمان خان کو ایک اور دھمکی مل گئی

یہ تو ابھی صرف ٹریلر ہے، سلمان خان کو ایک اور دھمکی مل گئی
کیپشن: Salman Khan
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کو ایک اور دھکی مل گئی۔ یہ تو ابھی صرف ٹریلر ہے۔ گینگسٹر انمول بشنوئی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ تو ابھی صرف ٹریلر ہے۔ گینگسٹر انمول بشنوئی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سپر اسٹار کے گھر کے باہر سکیورٹی مزید سخت جر دی گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپرسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس کی تحقیقات ممبئی کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق مبینہ طور پر گروگرام سے ہے۔ اور وہ بزنس مین سچن منجال سمیت قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب ہے۔ 

14 اپریل کو ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے افراد کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد نے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔ مزید برآں، کلپ میں انہیں سلمان خان کی رہائش گاہ کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے قبل دونوں مشتبہ افراد نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے آس پاس کے علاقے کا جائزہ لیا تھا جبکہ فائرنگ کے بعد دونوں افراد ممبئی چھوڑ کر جاچکے ہیں اور فی الحال فرار ہیں۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو اداکارسلمان  کی رہائشگاہ کے باہر 2 نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ 

Watch Live Public News