ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور نو منتخب عہدے داران کے تحفظات کسیے دور کیے جائیں؟مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پارٹی سیکرٹریٹ بیٹھنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ناراض رہنماؤں اور پارٹی مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نےپارٹی کے نو منتخب عہدے داران سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدے داران سے ملاقاتیں کریں گے،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رواں ہفتے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں پاکستان بھر سے ن لیگ کے ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔
پاکستان بھر کے ڈسٹرکٹ عہدے داران سے پارٹی سیکرٹریٹ میں باری باری ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، نواز شریف تمام ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے علاقائی مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات میں نواز شریف پارٹی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی عہدے داران سے مشاورت کریں گے ، نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں کے حوالے سے پارٹی عہدے داران سے مشاورت کریں گے۔
پاکستان بھر کے پارٹی عہدے داران سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔