پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مہلک وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے، 3ہزار 711 نئے کیس رپورٹ، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 406 ہو گئی۔ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑکےقریب گاڑی میں دھماکا،13 افرادجاں بحق، سات زخمی ہوگئے،7 خواتین اور 6 بچے بھی شامل، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا، خاندان منی ٹرک پر شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا، متاثرہ فیملی کا تعلق سوات سے تھا، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کانوٹس لیتےہوئےحکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ طالبان کی افغانستان میں پیش قدمی جاری، دارالحکومت کابل کا گھیراؤ شروع کردیا، اہم شہر جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود، 34 میں سے 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا،افغان فورسزہرمحاذپرناکامی سےدوچار، اہم حکومتی حکام کی گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری۔ امریکی عملے اور مشن کو طالبان سے کوئی خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ سخت جواب دے گا، امریکی صدر جوبائیڈن نے طالبان کو خبردار کردیا، کہتے ہیں افغانستان میں موجود امریکی عملے اور امریکی اتحادیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، بھیجے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 3 ہزار کی بجائے پانچ ہزار کردی۔ پٹرولیم مصنوعات ڈھائی روپےتک مہنگی ہونےکا امکان، پٹرول پچاس پیسے،لائٹ ڈیزل اورمٹی کاتیل ایک روپے اضافےکی سمری وزارت خزانہ کی بھجوادی گئی،حتمی قیمتوں کااعلان وزیراعظم کریں گے۔