اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مہلک وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے، 3ہزار 711 نئے کیس رپورٹ، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 406 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67مریض جان کی بازی ہار گئے ، پاکستان بھر میں 3ہزار 711افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 87ہزار 209 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 86ہزار 795مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ، 10لاکھ 98ہزار 410مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے تاحا24ہزار 406اموات ہو چکی ہیں۔