طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا

طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان حیران کن تیزی سے مختلف علاقے فتح کرتے ہوئے دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے ہیں، شہر میں سرکاری دفاتر کو خالی کروا لیا گیا، نیٹو کے ارکان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب طالبان نے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ کر لیا ہے جبکہ کئی طالبان کے شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں ، اس بات کی تصدیق افغان وزارت داخلہ نے بھی کر دی ہے کہ طالبان کی ٹولیاں مختلف راستوں سے شہر میں داخل ہو رہی ہے۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا طاقت کے زور پر کابل کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ان افغان حکام سے بات چیت چل رہی ہے تاکہ پرامن طور پر طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا جائے۔ امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفارتخانے کے عملے کی تعداد صرف پچاس ہزار ہے جبکہ اس سے قبل یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ امریکہ کے تین ہزار فوجی افغانستان میں نیٹو کے ارکان اور امریکی و دیگر یورپی ممالک کے شہریوں کو ریسکیو کرنے کیلئے اتوار کو پہنچنے والے تھے۔

Watch Live Public News