وزیراعظم کو کیک کھلانے والی بچی کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم کو کیک کھلانے والی بچی کی ویڈیو وائرل
یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو کیک کھلانے والی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ صارفین بچی کے خلوص کو بہت سراہ رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گذشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر بچوں کیلئے سجائی گئی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اور ان کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹے۔ https://twitter.com/MNaeem_PMLN/status/1558867526570110976?s=20&t=uNW6xqDn9oMgxVuypEI5aw تقریب میں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کیک کاٹ کر تمام بچوں کو اپنے ہاتھوں سے کھلایا۔ اس موقع پر جب وزیراعظم سب بچوں کو کیک کھلا رہے تھے تو ایک بچی نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر کیک کا ٹکڑا شہباز شریف کو کھلا دیا۔ بچی کے خلوص کو دیکھتے ہوئے ناصرف وزیراعظم شہباز شریف بلکہ تقریب میں موجود سب لوگ بہت خوش ہوئے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے خود اپنے ہاتھوں سے بچی کو کیک کھلایا اور ڈھیر ساری دعائیں دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔