پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ صمصام بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔ خیال رہے کہ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سےملاقات کی، صمصام بخاری نے استحکام پاکستا ن پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ،جن میں فواد چوہدری ،شیری مزاری،علی زیدی اور عمران اسماعیل سمیت متعدد رہنما شامل ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔