پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،ذرائع

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ نگران حکومت نے عوام کیلئے مہنگائی کا پہلا تحفہ تیار کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 13 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 اگست کیلئے ہوگا۔حتمی اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے آج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ، پٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت پٹرول پر 55 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔