داڑھی کٹوا کر فرار ہونیوالا شیخ حسینہ کا ساتھی گرفتار

داڑھی کٹوا کر فرار ہونیوالا شیخ حسینہ کا ساتھی گرفتار
کیپشن: داڑھی کٹوا کا فرار ہونیوالا شیخ حسینہ کا ساتھی گرفتار

ویب ڈیسک: بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے معزول کیے جانے کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کی پریشانی میں تاحال کمی نہیں ہوسکی۔ طلباء نے بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ کے ہر قریبی ساتھی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، طلبہ نے بھارت نواز حسینہ واجد کے ایک قریبی ساتھی کو اپنی داڑھی اور بال منڈوا کرفرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ شیخ حسینہ کا کوئی بھی ساتھی ملک سے فرار نہ ہوپائے۔ اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرنے والے سلمان ایف رحمان نامی شخص کو کل رات گئے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز!عمران خان کیلئے ایک اور بُری خبرآگئی

بنگلہ دیشی سیکورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سلمان ملاح کا روپ اختیار کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساحلوں پر نگرانی بڑھادی اور وہاں ایک کشتی سے انہیں گرفتار کرلیا۔

سلمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شناخت مکمل طور پر تبدیل کر لی تھی۔ انہوں نے اپنی داڑھی کٹوادی تھی اور ایک ماہی گیر یا ملاح کا بھیس بنا لیا تھا، جس کی آڑ میں وہ بنگلہ دیش سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

سلمان پر بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ذاتی صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اربوں ڈالر کا غبن کرنے کا الزام ہے۔ اس سے پہلے ایک میجر جنرل کو بھی ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News