پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی
کیپشن: پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

ویب ڈیسک: پاک افغان طور خم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں طور خم سرحدی گزرگاہ صبح 8 بجے سے کارگو گاڑیاں اور پیدل آمدورفت بحال کر دی گئی، جس کے بعد کسٹم اور امیگریشن عملے نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر 3 روز قبل افغان اور پاکستان فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، افغان فورسز کے اہلکار طورخم سرحد کے قریب روڈ اور مورچہ تعمیر کررہے تھے، ایف سی حکام نے متنازعہ حدود میں افغان فورسز کو تعمیرات سے منع کیا تاہم افغان فورسز کے باز نہ آنے پر روڈ کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہوا اور دوطرفہ فائرنگ شروع ہوگئی۔

فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار بھی استعمال کیے گئے جبکہ افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تاہم جس کے باعث تجارتی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔

Watch Live Public News