غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین، حقائق سامنے آگئے

غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین، حقائق سامنے آگئے
کیپشن: Rape incident
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا،وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون غیرملکی نہیں ہے، وہ تھانہ آبپارہ کی حدود سے ملی تھی۔

تفصیلات کےمطابق خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اُن کی عصمت دری کی گئی ہے اس کی ےحال تصدیق نہیں ہوئی  یہ خاتون پاکستانی ہے جس کا نام فروہ کیانی ہے،بیلجئم سفارت خانے بھی خاتون کے شہری ہو نے کی تصدیق نہیں کی، تاہم نادرا کے ڈیٹا سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ خاتون پاکستانی ہے،کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون نے غیرملکی ہونے کا دعویٰ کیا تھا، خاتون کے دعوے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے خاتون کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملنے کے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تاحال بیان دینے سے انکاری ہے، خاتون نے ابتدا میں اپنا تعلق بیلجیئم کا بتایا تھا، لیکن سفارتخانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب  گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بارش میں خاتون گھر پر آئی تھی، خاتون کو کپڑے دیےپھر ویمن پولیس اسٹیشن چھوڑ آیا تھا، پولیس نے خاتون کو لاوارث ہونے پر ایدھی ہوم منتقل کر دیا تھا۔

Watch Live Public News