توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا، مریم اورنگزیب

توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا جس سے امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی، توانائی کی قلت کے خاتمے کےلئے آج ایک اہم اجلاس ہوا،اجلاس سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی اور توانائی کی قلت کے خاتمے کے لیے منعقدہ اجلاس کے تناظر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا جس سے امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی۔ غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ ایمرجنسی بچت پلان حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام وزراء اعلی کو بھی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ انرجی بچت پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد ہوگا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کابھی فیصلہ، نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔ مریم اورنگیزیب کا کہنا ہے کہ ہنگامی توانائی بچت پلان کا مقصد عوام اور معیشت پر دباؤ کم کرنا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل سمیت ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا امپورٹ بل 29 بلین ڈالر سالانہ ہے۔ روپے میں یہ رقم 6 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔ توانائی بچت پلان کے نتیجے میں اربوں ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی جو پاکستانی روپے میں262 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں جس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔