ویب ڈیسک :محمد محمود الخاجا نے اتوار کے روز اسرائیل میں پہلے اماراتی سفیر کی حیثیت سے حلف لیا۔
حلف کی تقریب ابو ظبہی کے شاہی محل میں منعقد کی گئی جہاں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے محمود الخاجا سے حلف لیا، حلف برداری کی اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس مشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مخلصانہ طور پر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین امن اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینا ہماری پہلی ذمے داری ہے۔
رواں سال جنوری میں ، متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں تاریخی معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کیےاورآئندہ چند ماہ میں سفارت خانہ قائم کرنے کے فیصلے کو منظوری دی۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقع اسرائیلی سفارت خانہ مستقل سہولت موجود نہ ہو نے کہ وجہ سے اس وقت عارضی دفتر میں کام کر رہا ہے ۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے پہلے سفیر ایٹن ناح پہلے ہی ابو ظہبی پہنچ چکے ہیں اورمستقل سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
. @HHShkMohd accepts credentials of two new ambassadors to the #UAE. pic.twitter.com/EcwseYaBu3
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 14, 2021
اتوار کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ، شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ ڈومینیکن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیروں کی اسناد بھی حاصل کیں۔جولیو سائمن کاسٹنوس زوین متحدہ عرب امارات میں ڈومینیکن ریپبلک کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی ، اور افضال محمود مرزا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔