غربت ختم ہوئی یا نہیں، مدت مکمل ہونے پر دیکھوں گا

غربت ختم ہوئی یا نہیں، مدت مکمل ہونے پر دیکھوں گا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری ہونے پر دیکھیں گے کہ ملک میں غربت ختم ہوئی یا نہیں ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے انسٹنٹ پے سسٹم ’راست‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک آبادی بائیس کروڑ آبادی ہے۔ اگر ہم عوام کو معیشت میں شامل کرلیں تو یہ ہماری بڑی طاقت ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت کے 5 سال مکمل ہوں گے تو دیکھوں گا کہ کیا ہمارے غربت ختم ہوئی یا نہیں ہوئی۔ اگر ہم نے لوگوں کو غربت سے نکال دیا تو میں اسے کامیابی سمجھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو صوبہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے نبرد آزما تھا۔ یو این ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہاں سب سے تیزی سے غربت ختم ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے عام شہریوں کو بینکوں سے خوف آتا ہے۔ اس لئے راست سسٹم عام شہری کی سہولت کے لئے بنایا گیا۔ ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ لوگوں کو اوپر اٹھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیجیٹل پاکستان اس سفر کا نام ہے جس کے تحت ہم لوگوں کو معیشت میں شامل کریں گے۔

Watch Live Public News