ویب ڈیسک: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے، معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف اصلاحات پر سختی سے عمل کررہا ہے، پاکستان میں ٹیکسوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے معیشت کی بحالی پر امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امریکی سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی طرف آنا چاہیے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات خوش آئند ہیں، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ امریکی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جائے گا۔