آج حکومت کی جانب سے 170 ارب سے زائد مالیت کا منی بجٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پارلیمنٹ سےمنی بجٹ جلد منظور کروانے کے بعد جمعرات تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لئے پُرامید ہے ۔ جس کے بعد سے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیدے گا ۔ منی بجٹ میں مختلف اشیا پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے 1 فیصد بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے حکومت کو 30 جون تک 50 سے 55 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہو گا ۔ جوسز پر 7 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے جبکہ کولڈ ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 13 سے 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے سیگریٹس پر ٹیکسز دُگنے کردیئے ہیں ، جس کا اطلاق فوری ہو جائے گا ۔