جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا، عمران خان

جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ ان کی کوشش ہے عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کیا جائے، جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ہم نے الیکشن کیلئے حکومتوں کی قربانی دی، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ قمر باجوہ کے دور میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، جنرل باجوہ نے مان لیا کہ انہوں نے رجیم تبدیل کی، جنرل باجوہ ریکارڈ کرتے تھے انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا، جنرل باجوہ نے حلف کی خلاف ورزی کی۔ سابق وزیر اعظم نے سوال کیا کہ کوئی آرمی چیف اپنے وزیراعظم کا فون کیسے ٹیپ کر سکتا ہے؟، بطور آرمی چیف ایسا کرنا ایک سنجیدہ جرم ہے،انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ کہتا تھا امریکا خوش نہیں، باجوہ روس کی مخالفت میں بیان دے رہا تھا، ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار صدر سے اس لیے ملے کہ صدر آرڈیننس پر دستخط کریں۔ صدر فنانس بل پر رکاوٹ نہیں بنیں گے، تحریک انصاف سینیٹ میں فنانس بل کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا مشکل فیصلہ تھا، ہماری پارٹی میں کئی امیدوار تھے، جنرل (ر) باجوہ علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب لگانا چاہتے تھے، عثمان بزدار کو ہٹا دیتے تو نیا وزیر اعلیٰ نہیں بنا پاتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔