بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا  پاکستان کے حوالے سے بڑا بیان

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا  پاکستان کے حوالے سے بڑا بیان
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:( شکیل خان )بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی، جے شاہ نے بتا دیا ہے۔ 

جے شاہ نے راجکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ میں کیسے کر سکتا ہوں ، یہ فیصلہ تو آئی سی سی کرے گی، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی معاملات اسی طرح اگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2006 میں باہمی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔