بھکاری خاتون سے مبینہ زیادتی  سے روکنے پر شہری پر فائرنگ ، ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل 

بھکاری خاتون سے مبینہ زیادتی  سے روکنے پر شہری پر فائرنگ ، ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل 

(ویب ڈیسک ) بھکاری خاتون سے مبینہ زیادتی  سے روکنے پر شہری پر فائرنگ ، ملزم کو  شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا۔

لاہور میں  مناواں کے علاقے میں بھکاری خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر شہری پر فائرنگ کرنے کا  کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ زاہد عباس غوری نے کیس کی سماعت کی ۔

پولیس نے ملزم امجد کو عدالت کے روبرو پیش کیا ۔   عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجوا دیا ۔

عدالت نے ملزم کی شناخت مکمل کرکے 18 فروری کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

خیال رہے کہ تھانہ مناواں پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Watch Live Public News