لاہور؛ بھتہ خوری میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور؛ بھتہ خوری میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کا تاثر ختم کر دیا، تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں بھتہ خوری کا دو روز قبل واقعہ رپورٹ ہوا، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا، واقعہ میں ملوث 3 پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل وقاص، کانسٹیبل نفیس، کانسٹیبل آصف شامل ہیں، دیگر ملزمان رانا قربان اور عدانہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے،ملزمان نے مبینہ طور پر ڈاکٹر مختار کو گھر سے اغوا کر کے 5 لاکھ تاون وصول کیا۔

ڈاکٹر مختیار کی اطلاع پر واقعہ کا فوری مقدمہ درج کیا گیا، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلف محکمانہ کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا،پولیس کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News