ریلویز پولیس کی کارروائی، گھر سے 14 لاکھ روپے لیکر فرار ہونے والا بچہ والدین کے حوالے

ریلویز پولیس کی کارروائی، گھر سے 14 لاکھ روپے لیکر فرار ہونے والا بچہ والدین کے حوالے

(ویب ڈیسک ) ریلویز پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے   گھر سے 14 لاکھ روپے لیکر فرار ہونے والا بچہ والدین کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار لے کر نکلا تھا۔ایس ایچ او عامر نزیر  و دیگر پولیس اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی۔

عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی۔

ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا۔ بچوں کے والدین کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو ان کے حوالے کیا گیا۔

ایس پی ریلوے راولپنڈی امجد منظور کی نگرانی میں عصمت اللہ سے برآمد شدہ رقم بھی ورثاء کے حوالے کی گئی۔

Watch Live Public News