(ویب ڈیسک ) مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگئے،عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی پر ارمغان کی حالت غیر ہوگئی، بےہوش ہوکر گرگیا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس اہلکاروں نے ملزم ارمغان کو اپنے کندھوں پر عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔ملزم ارمغان بکتر گاڑی میں بھی الٹا لیٹ گیا۔
دوسری جانب قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قبرکشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔
تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، جو قبرکشائی کے بعد مزید قانونی کارروائی انجام دیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق قبرکشائی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مصطفیٰ عامر کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔