راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، 19افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، 19افراد گرفتار
کیپشن: راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، 19افراد گرفتار

ویب ڈیسک: سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پتنگ بازی میں ملوث 19افراد گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  کا کہناہےکہ تھانہ وارث خان نے 8، صادق آباد نے 6 رتہ امرال نے 3 اور بنی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا،یتںگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،خصوصی پولیس ٹیمیں علاقہ میں گشت کر رہی ہیں، بلند عمارتوں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کریں۔

Watch Live Public News