الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا
لاہور: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کے میانوالی کو ڈویژن بنانے کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہے، حلقہ بندی کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حد بندی منجمد ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینا الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔